شامی فوجی ٹھکانہ پر اسرائیل کے فضائی حملے ‘ 3 زخمی

   

دمشق 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی فضائیہ نے وسطی صوبہ حاما میں ایک فوجی ٹھکانے پر حملے کئے ہیں جس کے نتیجہ میں تین سپاہی زخمی ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ کچھ عمارتوں کو بھی نقصان ہوا ہے ۔ ایجنسی سانا نے ایک نامعلوم فوجی عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ یہ حملے میسف ٹاون میں ہفتے کی صبح کئے گئے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے شام کی جانب لبنان کی فضائی پٹی سے میزائیل داغے ۔ ان کا دعوی ہے کہ شامی فضائی دفاع کے حکام نے کچھ میزائیلوں کو مارگرادیا ہے ۔ اسرائیل نے حالیہ عرصہ میں اس طرح کے فضائی حملوں کی توثیق بھی کی ہے ۔