شام میں لبنانی سفارت خانے کے قریب دھماکہ ، 2 ہلاک

   

دمشق، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے دمشق میں لبنان کے سفارت خانے کے قریب حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔مقامی میڈیا نے منگل کو بتایا کہ ویسٹرن مزہ میں لبنان کے سفارت خانے کے قریب ایک عمارت کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا جس میں دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔اس سے قبل‘ الخبریہ’ نے بھی بتایا تھا کہ سفارت خانے کے قریب حملہ ہوا ہے لیکن اس نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔