شاہین باغ احتجاج ، جامعہ تا نوئیڈا سڑک کھول دی گئی

,

   

نئی دہلی ۔ /22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی سے نوئیڈا جانے والوں کو آج اس وقت بڑی راحت ملی جب شاہین باغ میں اس راستہ کو کھول دیا گیا جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے باعث تقریباً 70 دنوں سے بند تھی ۔ بتایا گیا ہے احتجاجیوں کی جانب سے جامعہ سے نوئیڈا ( یوپی) اور فریدآباد (ہریانہ) جانے والی اس سڑک کو کھول دیا گیا ہے ۔ دہلی پولیس کا عملہ ٹریفک کی حمل و نقل کی نگرانی کررہا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ احتجاجیوں کے ایک گروپ نے روڈ نمبر 9 کو بھی کھول دیا تھا ۔ تاہم بعد میں دوسرے گروپ نے اس روڈ کو دوبارہ بند کردیا ۔ ایک اور گروپ نے تھوڑ ا راستہ کھول دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ تمام احتجاجی اس پر راضی ہیں یا نہیں ۔ شاہین باغ میں خواتین کے احتجاج کو لیکر کافی تنقیدیں ہورہی تھیں کیونکہ راستہ بند ہونے سے مسافرین کو سخت مشکلات کا سامنا تھا ۔