شاہین باغ میں فائرنگ کے دو واقعات: ڈپٹی کمشنر پولیس بسوال کا تبادلہ کرنے الیکشن کمیشن کی ہدایت

,

   

نئی دہلی : الیکشن کمیشن نے شاہین باغ پر فائرنگ کے دو واقعات رونما ہونے کے بعد جنوب مشرقی دہلی کے ڈپٹی پولیس کمشنر بسوال کو ان کے اس عہدہ سے ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔ مخالف شہریت ترمیمی قانون احتجاج کے مقام پر فائرنگ کے دو واقعات پیش ہوئے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے اس علاقہ میں پیدا شدہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے سینئر آفیسر کمار گنیش کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ عہدیدار سے چارج حاصل کرلیں ۔

الیکشن کمیشن نے شاہین باغ کی سکیورٹی صورتحال کا آج جائزہ لیا ۔ یہ علاقہ دارالحکومت دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔ وزارت داخلی امور یا دہلی پولیس کمشنر اس علاقہ کے ڈپٹی پولیس کمشنر کی حیثیت سے 3 ناموں کی تجویز پیش کریں گے ۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ آئی پی ایس 2008 ء کے بسوال کو ڈی سی پی ایسٹ مقرر کیا گیا تھا ۔ لیکن انہیں ان کے عہدہ سے فوری ہٹادیا گیا ہے ۔