شاہین باغ کی عوام بریانی کے بدلہ عام آدمی پارٹی کو ووٹ دئے ہیں: بی جے پی رکن پارلیمنٹ

,

   

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر قانون وضع کئے جانے پر حکومت کے خلاف پچھلے قریب دو ماہ سے مسلسل احتجاج کررہے دہلی کے شاہین باغ مظاہرین پر متنازعہ بیانات دینے میں مشہور بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شاہین باغ مظاہرین نے عام آدمی پارٹی کوووٹ دیا ہے کیونکہ یہ پارٹی انہیں بریانی فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی ہے۔

https://twitter.com/news8_plus/status/1226115305824542723

 

انہوں نے کہا کہ شاہین باغ، سیلم پور اور جامعہ ملیہ کی عوام نے دعوی کیا کہ وہ عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔“ انہوں نے کہا کہ بھلا دیں گے بھی کیوں نہیں؟ عام آدمی پارٹی انہیں بریانی فراہم کررہی ہیں۔“ وہ لوگ اس کا بدلہ چکا رہے ہیں۔ جئے شری رام سے اس ویڈیو کا اختتام کیاگیا۔ انہوں نے یہ ویڈیو دہلی میں رائے دہی کے دن جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 5فروری کو پرویش ورما پر دہلی اسمبلی انتخابات مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی تھی۔ ورما مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔