شاہ رخ خان اپنے آنے والے پراجیکٹس کی وجہ سے کافی چرچے میں

   

ممبئی ۔ بالی ووڈکنگ خان شاہ رخ خان اپنے آنے والے پراجیکٹس کی وجہ سے کافی چرچے میں ہیں۔ شاہ رخ خان کی کئی فلمیں قطار میں ہیں جن میں سے ایک ٹالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار اتلی کمار کے ساتھ آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ہے۔ فلم کے بارے میں کئی قسم کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ نیانتارا اور پریمانی جیسی اداکارائیں فلم میں شاہ رخ کا ساتھ دیتی نظر آئیں گی۔ حالانکہ ابھی فلم کے نام کا فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن فلم کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ اب فلم کی کہانی کے بارے میں ایک نئی بات سامنے آرہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ فلم میں شاہ رخ خان کا کردار مشہور ہسپانوی ڈرامہ ویب سیریز منی ہیسٹ کے پروفیسر الوارو مورٹے سے متاثر ہوگا۔ اس فلم میں ایک بینک ڈکیتی دکھائی جائے گی جس کی قیادت شاہ رخ کریںگے۔ شاہ رخ اس فلم میں ڈبل رول میں دیکھائی دیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ فلم میں پولیس افسر اور مجرم کا کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی لکھی جا چکی ہے اور اس کا ایک چھوٹا حصہ منی ہیسٹ سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ اس خاص حصے کی شوٹنگ میں بہت احتیاط کی گئی ہے۔شاہ رخ اس آنے والی تھرلر فلم میں ایک تفتیشی افسر اور ایک اعلیٰ مجرم کا کردار ادا کریں گے۔ نینتارا ، شاہ رخ اور پریمانی کے علاوہ کئی بڑے نام بھی فلم میں شامل ہیں۔ ان میں سنیل گروور اور ثانیہ ملہوترا کے نام قابل ذکر ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ فلم کا میوزک آسکر جیتنے والے کمپوزر اے آر رحمان دیں گے۔ اس فلم کے علاوہ شاہ رخ پٹھان اور سلمان خان کے ٹائیگر3 میں بھی نظر آئیں گے۔