شبہ ہے کہ مرکز لوک سبھا انتخابات قبل ازوقت کرائے جائیں گے۔ نتیش کمار

,

   

ون نیشن‘ ون الیکشن پر تیجسوی یادو نے کہاکہ یہ سب باتیں بکواس ہیں۔
پٹنہ۔بہار چیف منسٹرنتیش کمار نے شبہ ظاہر کیاہے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت وقت سے پہلے لوک سبھا انتخابات کرائے گی۔ نتیش کمار نے ممبئی میں انڈیا بلاک کے دور وز ہ میٹنگ میں شرکت کے بعداپنے نائب تیجسوی یادو او رآرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کے ساتھ پٹنہ واپسی پر یہ بات کہی ہے۔

کمار نے کہاکہ ”ہماری ممبئی میں دو روزہ میٹنگ ہوئی جو انتہائی کامیاب اوراطمینان بخش تھی۔ اب سب طئے ہوچکا ہے۔میٹنگ کے بعد ہر لیڈر نے پریس کانفرنس میں اپنا نکتہ نظر رکھا ہے۔ اب ہم 2024لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے کام میں تیزی لائیں گے“۔

پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے پر نتیش کمار نے کہاکہ ”مذکورہ مرکز کی جانب سے ایک خصوصی اجلاس طلب کرنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ وقت سے پہلے لوک سبھا انتخابات کے لئے جائیں گے“۔

مودی حکومت کے ون نیشن‘ ون الیکشن کے متعلق پوچھنے پر نتیش کمار نے پوچھا کہ کیو ں مرکز ملک میں مردم شماری نہیں کرارہی ہے؟۔انہوں نے کہاکہ ’‘ بہار میں ہم ذات پات کی بنیاد پر ایک مردم شماری کرارہے ہیں۔

آخری مرتبہ ملک میں مردم شماری2011میں ہوئی تھی اوراگلی مردم شماری 2021میں مقرر تھی۔ ملک میں مرکز کیو ں مردم شماری نہیں کرارہا ہے“۔

ون نیشن‘ ون الیکشن پر تیجسوی یادو نے کہاکہ یہ سب باتیں بکواس ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”آج وہ ون نیشن ون الیکشن کی بات کررہے ہیں‘ پھر وہ صرف لوک سبھا الیکشن ہی ہوں گے کہیں گے اورکہیں گے ریاستوں میں اسمبلی انتخابات نہیں ہوں گے۔

پھر وہ کہیں گے ون نیشن ون لیڈر‘ ون نیشن ون لینگویج‘ ون نیشن ون رلیجن‘ یہ تمام چیزیں بکواس ہیں۔ میں یہ کہنا چاہوں گے انہیں ملک میں ون نیشن ون انکم کہنا چاہئے۔ مودی کو چاہئے کہ وہ ملک میں عوام کے ساتھ آمدنی کا انصاف کریں“۔