شریدہ المعوشرجی کویت کے نائب وزیر اعظم مقرر

   

کویت سٹی : امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے شاہی فرمان جاری کرکے شریدہ عبد اللہ المعوشرجی کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’شریدہ عبد اللہ المعوشرجی وزیر مملکت برائے کابینہ بھی ہوں گے‘۔ شریدہ عبد اللہ المعوشرجی اس سے قبل کویتی پارلیمنٹ کے جنرل سکریٹری بھی رہے ہیں۔انہوں نے وزارت انصاف اور وزارت اسلامی امور و اوقاف کا قلمدان بھی سنبھالا ہے۔