ششانت سنگھ راجپوت کی موت‘ پولیس نے جانچ کا دائرہ بڑھایا

,

   

ممبئی۔ششانت سنگھ راجپوت کی خودکشی سے موت کے بعد کئی لوگوں نے اداکارکی خودکشی کے پس پردہ اسباب تلاش کی وجوہات پر مختلف قسم کی قیاس آرائیا ں شروع کردی تھیں۔

سماج کے ایک حصہ کا ماننا ہے کہ خودکشی کے پس پردہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں خاندان پرستی خودکشی کی وجہہ ہے جبکہ دسرے حصہ کا الزام ہے کہ کام کی کمی او رپیسوں کی تنگی خودکشی کے پس پردہ محرکات میں شامل ہے۔

بعض لوگ موت کی وجہہ ذہنی تناؤ مانتے ہیں۔

ششانت سنگھ راجپوت کی موت: تحقیقات
دوسری طرف موت کے معاملے کی جانچ کرنے والی پولیس ٹیم حقائق معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

تحقیقات کو وسعت دیتے ہوئے پولیس اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ آیا ٹوئٹر پوسٹ اداکار نے ہدف کئی ہیں۔

ٹوئٹر کو اس مسلئے پر ایک مکتوب روانہ کیاگیاہے۔ مذکورہ تحقیقات کرنیو الی ٹیم کو شبہ ہے کہ 27ڈسمبر2019کے بعد سے اداکار کے ٹوئٹر اکاونٹ پر کوئی پوسٹ نہیں کیاگیاہے۔۔

قبل ازیں ممبئی پولیس نے ششانت کی مبینہ گرل فرینڈ ریہا چکرابرتی‘ ان کے والد اور بہنوں‘ قریبی دوستوں ’گھریلو ملازمہ اور دیگر عملے کے علاوہ ششانت کی آنے والی فلم ”دل بے چارہ“ کے ہدایت کار مکیش چھابارا اور دیگر سے پوچھ تاچھ کی ہے

ششانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ
درایں اثناء اداکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ لٹکنے کی وجہہ سے دم گھٹ کر ان کی موت ہوئی ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں مزیدکہاگیا ہے کہ اداکار کی نعش پر کوئی بھی ”ضربات یا جدوجہد کے نشانات“ نہیں پائے گئے ہیں