شمالی مالی میں دہشت گردانہ حملے ، درجنوں شہریوں کی موت

   

بماکو: شمالی مالی کے کوبے کے قریب جمعہ کواسلامک اسٹیٹ ان گریٹر صحارکے دہشت گردانہ حملے میں درجنوں شہری مارے گئے ۔آئی ایس جی ایس کے 200 سے زائد ارکان نے مالی کی مسلح افواج کی سکیورٹی میں چل رہے ایک شہری قافلے پر حملہ کیا، جس میں 45 سے 60 افراد ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوئے ۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی قصبے کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔عسکریت پسندوں نے جس قافلے پر حملہ کیا اس میں 22 منی بسیں، چھ بڑی بسیں اور آٹھ ٹرک شامل تھے ، جن میں سے کئی کو لوٹ لیا گیا اور آگ لگا دی گئی۔