شمالی کوریا بائیولوجیکل اسلحہ بنانے میں مصروف:امریکہ

   

پیانگ یانگ : امریکہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا CRISPR پروگرام کے تحت بائیولوجیکل اسلحہ تیار کر رہا ہے۔ امریکی امور دفاع نے سال 2024 کی انسداد اسلحہ اور اس کے پھیلاو کے سد باب پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا CRISPR جیسے پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے بائیولوجیکل اسلحہ تیار کر رہا ہے جس کیلیے اسے دیگر ممالک کا تعاون بھی حاصل ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ کی ایک نظریاتی کونسل کی خارجہ تعلقات کی کونسل نے گزشتہ سال کی اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ شمالی کوریا بائیولوجیکل اور کیمیائی اسلحہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے۔