شمس آباد ایرپورٹ میں کارڈن سرچ ، مشتبہ افراد گرفتار ، گاڑیاں ضبط

   

شمس آباد ۔ /13 نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں شمس آباد آر جی آئی اے پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ منعقد کیا گیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی این پرکاش ریڈی کی قیادت میں ایک اے سی پی ، تین انسپکٹرس ، آٹھ سب انسپکٹرس اور سو پولیس جوان کے ہمراہ کارڈن سرچ منعقد کیا گیا ۔ جس میں بس اسٹانڈ ، انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک آمدگاہ ، پارکنگ مقام پر سرچ کیا گیا اور ساتھ ہی غیرقانونی طور پر چلائے جانے والے کیابس ڈرائیورس ، پاسپورٹ ایجنٹس اور غیر سماجی عناصر کی تلاش لی گئی ۔ تلاشی کے دوران سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور چھ گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ایرپورٹ پر مسافرین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ایرپورٹ پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مسافرین کی آمد و رفت ہے ۔ ہماری ڈیوٹی کی وجہ سے وہ اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں ۔ انہیں تمام سہولیات فراہم کرنا ایرپورٹ کی ذمہ داری ہے ۔ ایرپورٹ کو محفوظ مقام بنانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ جعلی پاسپورٹ و ویزا فراہم کرنے والے ایجنٹس کی بھی نشاندہی کی جارہی ہیں اور ساتھ ہی غیرقانونی طور پر کیابس چلانے والے ڈرائیورس کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کیا جارہا ہے ۔