شنکرپلی میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد : /26 جون (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ شنکر پلی میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ شنکرپلی پولیس کے مطابق 29 سالہ شیخ علیم اپنے 3 دوستوں مظہر محی الدین اور سریش ریڈی کے ہمراہ وقار آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہا تھا اور وہ تیز رفتاری سے کار چلارہا تھا جس کے نتیجہ میں گاڑی کا توازن کھوکر وہاں کے ایک گڑھے میں جاگرا ۔ اس حادثہ میں علیم کے سر پر گہرا زخم آیا جبکہ اس کے ساتھی زخمی ہوگئے ۔ پولیس شنکر پلی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔