شوہر کی ہراسانی، بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/20 جولائی ، ( سیاست نیوز) شوہر کے اجنبی خاتون سے ناجائز تعلقات اور ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ر پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ انیتا جو گٹہ پوچم پلی علاقہ کے ساکن راملو کی بیوی تھی نے کل رات خودکشی کرلی۔ انیتا کو اس بات کا علم ہوچکا تھا کہ اس کے شوہر کے کسی اجنبی خاتون سے ناجائز تعلقات ہیں۔ اس کے علاوہ انیتا کو زائد جہیز کیلئے اس کا شوہر ہراساں و پریشان کررہا تھا۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔