شوہر کے لڑائی نہ کرنے کی وجہہ سے بیوی نے مانگی طلاق

,

   

مذکورہ شرعی عدالت نے معاملہ آپس میں نمٹالینے کو کہا ہے۔ مذکورہ شوہر نے کہاکہ وہ اپنی بیوی کو ہمیشہ خوش رکھنا چاہتا ہے

اٹھار ہ ماہ کی شادی کے بعد اترپردیش میں ایک عورت طلاق کے لئے شرعی عدالت سے رجوع ہوئی ہے‘ اور اس کے لئے ایک عجیب حوالہ دیا کہاکہ شوہر اس سے بے پناہ محبت کرتا ہے اوراس سے لڑائی نہیں کرتا ہے۔

دینک جاگرن میں شائع ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اس کو یہ بات”ہضم“ نہیں ہورہی ہے کہ اس کا شوہر اس پر بے پناہ محبت نچھاور کرتا ہے۔

اس نے کہاکہ ایسے ماحول میں اس کا دم گھٹ رہا ہے‘ کیونکہ اس کا شوہر نہ تو کبھی اس پر چلا تا ہے اور نہ ہی اس سے کسی بات کی شکایت کرتا ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں اس بیوی کے حوالے سے کہاگیاہے کہ”بعض اوقات شوہر اپنی بیوی کے لئے پکوان بھی کرتا ہے اور گھر یلو امور کی انجام دہی میں بھی اس کی مدد کرتا ہے“۔

اس نے مزید کہاکہ وہ ایسے زندگی نہیں گذار سکتی ہے جس میں اس کا شوہر اس کی ہر بات پراپنی منظوری ظاہر کرے۔

بیوی کے حوالے سے مزید کہاگیا ہے کہ ”جب کبھی میں کوئی غلطی کرتی ہوں وہ مجھے معاف کردیتا ہے۔ میں اس سے بحث وتکرار کرنا چاہتی ہوں“۔

مذکورہ شرعی عدالت درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اس کو غیر سنجیدہ قراردیا ہے۔

کلرک کی جانب سے درخواست کو مسترد کئے جانے کے بعد معاملہ‘ وہاں پر بھی بتایاجارہا ہے کہ معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیاجاسکا ہے۔

مذکورہ عورت نے کہاکہ طلاق کے لئے اس کے علاوہ کوئی او روجہہ نہیں ہے۔

شوہر کی جانب سے معاملے واپس لینے کی درخواست کے بعد مذکورہ شرعی عدالت نے معاملہ آپس میں نمٹالینے کو کہا ہے۔

مذکورہ شوہر نے کہاکہ وہ اپنی بیوی کو ہمیشہ خوش رکھنا چاہتا ہے