شکا گو میں ہوئی فائرینگ میں حیدرآبادی نوجوان بال بال بچ گیا‘ والدین نے لگائی مدد کی گوہار

,

   

حیدرآباد۔ ایک حیدرآباد نوجوان پر بند وق برداروں نے شکاگو میں حملہ کیا‘ جس کے پیش نظر حیدرآباد میں رہنے والے اس کے والدین نے حکومت ہند سے مدد کی گوہارلگائی ہے تاکہ وہ شکا گو جاکر اپنے بیٹے سے ملاقات کرسکیں۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کے والد سید عبدالمحسن نے کہاکہ ”میرا بیٹا سید سراج مہدی اعلی تعلیم کے لئے امریکہ گیاتھا اور اپنی فیس کی ادائیگی کیلئے وہ خالی وقت میں کام بھی کرتا ہے۔ فی الحال وہ شکاگو میں کام کررہا ہے۔

اس پر دو کار سوار شوٹرس نے نارتھ ڈیوان میں چار مرتبہ اس وقت فائرینگ کی جب وہ 4ڈسمبر کے روز4بجے کے قریب کام سے گھر واپس لوٹ رہا تھا۔

اتفاق کی بات ہے کہ میرے بیٹے کو گولی نہیں لگی۔

میں حکومت ہند سے درخواست کرتاہوں کہ وہ اپنے بیٹے سے ملاقات کے لئے ہمیں امریکہ روانہ کرے“۔سیدہ صبیحہ بانو مہدی کی والدہ نے دعوی کیاہے کہ ان کے بیٹے کی گاڑی اس اسوقت حملہ کیاگیا جب وہ کار چلارہاتھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ”میں حکومت ہند سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنے بیٹے سے ملاقات کرانے میں وہ ان کی مدد کریں“۔