شک کی بنیاد پر بیوی اور بچوں کا قتل

   

وقارآباد میں سنگین واردات ملزم کی خودسپردگی
حیدرآباد /5 اگست ( سیاست نیوز) ضلع وقارآباد میں آج ایک شخص نے شک کی بنیاد پر بیوی اور بچوں کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وقارآباد کے علاقہ موتی باغ کالونی میں اولڈ پولیس اسٹیشن کے قریب یہ سنگین واردات پیش آئی ۔ جہاں 30 سالہ چاندنی 10 سالہ ریان اور 5 سالہ انجیل کو پروین نے ہلاک کردیا ۔ پروین چاندنی کا شوہر دو بچوں کا باپ بتایا گیا ہے ۔ رات دیر گئے بیوی اور بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد اس نے خودسپردگی اختیار کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ چند دنوں سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے جاری تھے ۔ پروین اس کی بیوی چاندنی کے کردار پر شک کرتا تھا ۔ کل رات بھی دونوں میں جھگڑا ہوا اور پروین نے حالت نیند میں موجود بیوی اور بچوں پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کرتے ہوئے انہیں ہلاک کردیا ۔ پولیس وقارآباد مصروف تحقیقات ہے ۔