شہباز شریف کی علاج کے بعد لندن سے واپسی

   

لاہور،7جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل-این)کے صدر شہباز شریف 9جون کو ملک لوٹیں گے ۔شہباز لندن میں علاج کرانے گئے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق وہ سات ہفتے سے علاج کے لئے لندن میں ہیں اور ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے اب انہیں سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔پی ایم ایل این صدر پاکستان لوٹنے پر اپنے بھائی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ماں سے ملیں گے ۔وہ ملک کے حالات پر پی ایم ایل این لیڈروں کے ساتھ غور وخوض کریں گے ۔پارٹی کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے مسٹر شہباز کے پاکستان لوٹنے کی رپورٹوں کی تصدیق کی ہے ۔