شہریت بل کی مشترکہ مخالفت کرنے بی جے پی کی حلیف جماعتوں کا فیصلہ

   

کولکتہ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ریاستوں کی اکثر جماعتوں نے جو بی جے پی کے زیرقیادت شمال مشرقی جمہوری محاذ (ایم ای ڈی اے) کی رکن ہیں، بہار میں اس زعفرانی جماعت کی حلیف جے ڈی (یو) کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے شہریت (ترمیمی) بل کی مشترکہ طور پر مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان پارٹیوں کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ شمال مشرقی جماعتوں کی مختلف جماعتوں کے نمائندوں کا ایک وفد صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی کو اس بل پر اپنی مخالفت سے واقف کروائیں گے۔ اس بل میں افغانستان ، بنگلہ دیش اور پاکستان کے ایسے تمام غیرمسلم شہریوں کو جن میں ہندو، سکھ ، عیسائی ، پارسی وغیرہ شامل ہیں ، حکومتوں کے منظم مظاہرے سے بچنے کیلئے اپنے متعلقہ ملک سے ترک وطن کرتے ہوئے 31 ڈسمبر 2014ء سے قبل ہندوستان میں داخل ہوئے تھے، 6 سال قیام کے بعد شہریت دینے کی گنجائش ہے۔