شہریت ترمیمی بل کو وائی ایس آر کانگریس کی تائید

   

نئی دہلی ۔9ڈسمبر ( پی ٹی آئی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور جے ڈی یو نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے پیر کو لوک سبھا میں پیش کردہ حساس نوعیت کی شہریت ( ترمیمی) بل کی تائید کی ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر میدھن ریڈی نے بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اُن کی پارٹی اس بل کی تائید کرتی ہے لیکن بعض مسائل پر تشویش بھی ہے اور امید ظاہر کی کہ حکومت ان کی طرف سے ظاہر کردہ تشویش پر مثبت ردعمل کا اظہار کرے گی ۔ جے ڈی یو لیڈر راجیو رنجن سنگھ نے بل کی تائید کے ساتھ دعویٰ کیا کہ مجوزہ قانون سازی سیکولرازم کے خلاف نہیں ہے ۔ جے ڈی یو مرکز میں بی جے پی کی زیرقیادت برسراقتدار محاذ این ڈی اے کا ایک حصہ ہے ۔