شہریت ترمیمی قانون دنیا کا سب سے بڑا انسانی حقوق قانون: بی جے پی رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی

,

   

ملکان گیری: مغربی بنگال کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی نے آج کہا کہ شہریت ترمیمی قانون دنیا کا سب بڑا انسانی حقوق قانون ہے اسے سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ اس قانون کے ذریعہ سے ملک میں غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔ وہ اڑیسہ کے دورہ کے دوران سی اے اے کی تائید میں منعقد کئے گئے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس قانون کے ذریعہ سے کسی کو شہریت سے محروم نہیں رکھا جارہا ہے۔

اس دورہ کے دوران انہوں نے پاکستان سے آئے ہوئے پناہ گزینوں سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے اس قانون کو دنیا کا سب بڑا انسانی حقوق قانون بتایا۔ اس قانون کے ذریعہ سے دیگر ممالک میں ستائے جارہے افراد کو شہریت دی جائے گی۔