شہر میں 1.3 کروڑ مالیتی ایک ہزار کیلو گانجہ ضبط

   

حیدرآباد : پولیس نے شہر میں 1.3 کروڑ روپئے مالیتی 1,010 کیلو گانجہ ضبط کیا جو غیرقانونی طور پر ایک لاری میں اڈیشہ کے کوراپٹ ضلع سے براہ تلنگانہ اترپردیش منتقل کیا جارہا تھا۔ پولیس نے لاری ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گانجہ کی سپلائی کرنے والے اور گانجہ خریدنے والے کے علاوہ لاری مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔