شہر کی ایک مشہور مٹھائی دوکان کے مالک کورونا سے فوت

   

حیدرآباد: شہر کے ایک مشہور مٹھائی فروش جنہوں نے حال میں ہوٹل میں پارٹی میں شرکت کی تھی کورونا متاثر ہونے کے بعد فوت ہوگئے۔ پارٹی میں شریک کئی تاجر بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مشہور مٹھائی تاجر جن کی شہر میں کئی دوکانات ہیں نے عابڈس میں واقع فور اسٹار ہوٹل میں ایک منگنی کی تقریب میں شرکت کی تھی، ان کے علاوہ اس برادری سے تعلق رکھنے والے کئی رشتہ دار و تاجر پیشہ افراد بھی شامل تھے۔ پارٹی میں سماجی فاصلے و ماسک کا خیال نہیں رکھا تھا۔ شرکت کے بعد مٹھائی کے تاجر کورونا سے متاثر ہوگئے، انکے علاوہ کئی تاجرین متاثر ہوئے۔ واضح رہے کہ اب تک اس برادری کے 300 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے اور ایک مشہور جویلر کی موت بھی کورونا سے ہوئی ہے۔