شیخ حسینہ اور ثانیہ مرزا ایک پلیٹ فارم پر ہوں گے

   

نئی دہلی ۔ 20 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ورلڈ اکنامک فورم کے زیراہتمام اکتوبر میں یہاں منعقدشدنی انڈیا اکنامک سمٹ کے لئے ’کوچیئرس‘میں شامل ہوں گے ۔ اس موقع پر سینکڑوں ہندوستانی اور عالمی قائدین جنوبی ایشیاء میں اور عالمی سطح پر ہندوستان کے رول پر بات کریں گے ۔ شیخ حسینہ اور ثانیہ کے ساتھ سنگاپور کے ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیرفینانس ہینگ سوئی کیٹ و دیگر موجود رہیںگے ۔