شیر خوار لڑکے کی بلندی سے گرنے پر موت

   

حیدرآباد /10 جولائی ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک شیر خوار لڑکا مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق ڈھائی سالہ لڑکا شاماروشی جو اولڈ الوال علاقہ کے متوطن سرینواس کا بیٹا تھا جو سرینواس پیشہ سے میستری بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا ۔ جو اپنے خاندان کے ہمراہ زیر تعمیر عمارت کے قریب رہتا تھا اور کل کام کے دوران سرینواس بھی ساتھ ہی تھا اور یہ شخص کام میں مصروف تھا کہ لڑکا بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس کے پی ایچ بی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

کمپنی میں کام کے دوران مشین سے
زخمی شخص کی موت
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : کمپنی میں کام کے دوران مشین کی زد میں آکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 37 سالہ ظہیر میاں جو رامپلی علاقہ کے ساکن فقیر میاں کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص پیشہ سے خانگی ملازم جو کل یہ شخص کمپنی میں کام کررہا تھا کہ مشین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔