’’شیوسینا بالا صاحب‘‘باغی ارکان کے گروپ کا نام

,

   

ممبئی : شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شنڈے کی زیرقیادت باغی ارکان اسمبلی نے ہفتہ کو اپنے گروپ کا نام ’شیو سینا بالا صاحب‘ رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ باغی ارکان اسمبلی نے یہ فیصلہ اُدھو ٹھاکرے کی زیرقیادت شیوسینا کی جانب سے اسمبلی سے انھیں نااہل قرار دینے کے لیے دباؤ ڈالے جانے کے درمیان کیا ہے ۔ باغی گروپ میں شامل رکن اسمبلی دیپک کیسر نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے گروپ کو شیوسینا بالا صاحب کہا جائے گا۔ ہم کسی پارٹی میں ضم نہیں ہوں گے۔ ایکناتھ شنڈے گروپ کا فیصلہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا کی ایگزیکٹو میٹنگ کے موقع پر سامنے آیا ہے۔جمعہ کو باغی ارکان اسمبلی کے گروپ نے قائم مقام اسپیکر نرہری جروال کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایکناتھ شنڈے اسمبلی میں ہمارے لیڈر ہوں گے۔