شیوسینا کی جانب سے ادھو ٹھاکرے کی تہنیتی تقریب

   

ممبئی 11 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا کی جانب سے چیف منسٹر مہاراشٹرا و پارٹی صدر ادھو ٹھاکرے کی تہنیتی تقریب 23 جنوری کو منعقد کی جائیگی جو پارٹی کے بانی بال ٹھاکرے کا یوم پیدائش ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ انیل پارب نے کہا کہ پارٹی صفوں میں اس بات کی خوشی ہے کہ ادھو ٹھاکرے نے پارٹی کا چیف منسٹر بنانے بال ٹھاکرے سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا ہے ۔ اس خوشی میںادھو ٹھاکرے کو تہنیت پیش کرنے ایک تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ تقریب باندرہ کرلا کامپلکس میں منعقد ہوگی اور اس میں شیوسینا قائدین کے علاوہ اہم شخصیتوں کو مدعو کیا جا رہا ہے ۔