شیو سینا کے سنجے راؤت کو منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کا سمن

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے شیو سینا ایم پی سنجے راؤت کو ”ممبئی چاؤول‘ کی تزین نو کے ایک منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ تاچھ کے لئے منگل کو طلب کیاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ راجیہ سبھا ایم پی سے کہاگیا ہے کہ وہ وفاقی ایجنسی کے سامنے 28جون کے روز ساوتھ ممبئی کے ان کے دفتر میں حاضر ہوں اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ(پی ایم ایل اے) کے تحت اپنا بیان قلمبند کرائیں۔

ایک ایسے وقت میں یہ پیش رفت ہوئی ہے جب شیو سینا پارٹی اپنے اراکین اسمبلی کے ایک گروپ کی بغاوت سے جونچ رہی ہے‘ جس کی وجہہ سے مہارشٹرا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کے مستقبل پر ایک سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔

اس سے قبل اپریل میں اپنی تحقیقات کے حصہ کے طور پر ای ڈی نے راؤت کی بیوی ورشا راؤت اور ان کے دوساتھیوں کی 11.15کروڑ سے زائد کے اثاثوں کو عارضی طور پر منسلک کرلیاتھا۔

ٹھاکرے کی سینا کے مطابق ”ای ڈی‘ سی بی او ردیگر مرکزی ایجنسیوں سے دباؤ ڈالا جارہا ہے“یہی وجہہ یکناتھ شنڈے کی بغاوت پیش ائی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کی جانب سے سینا کے باغی ایم ایل ایز کے لئے حمایت‘ سکیورٹی کے لئے ہاتھ آگے بڑھانے کے حوالے سے ای ڈی کے یہ کاروائی کرنے کی بات کی جارہی ہے۔

حالیہ عرصہ میں کانگریس لیڈران راہول گاندھی اور سونیاگاندھی کو بھی دکن ہیرالڈ منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی نے پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیاہے۔