صحت کے معاملہ میں عدم مساوات اچھی بات نہیں، مقررین کا خطاب

   

نئی دہلی : انسانی امداد کی جہت کو تبدیل کرنے کے لیے مذاکرات پر مبنی تعاون اپنانے کی ضرورت ہے – آج کے عالمی بحران کی پیچیدگی ایک ہمہ گیر اور جامع ردعمل کی متقاضی ہے ۔ ہم انسانی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی طور پرجدید طریقے اختیار کر سکتے ہیں۔ ایم ایس ایف کے طور پر ہم ان تمام عناصر پر غور کرنے کی لازمیت کو تسلیم کرتے ہیں جو ہماری امداد کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ان لوگوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں جن کی ہم مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارایم ایس ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،جنوبی ایشیا ڈاکٹر فرحت منٹو نے بین الاقوامی، آزاد طبی انسانی تنظیمایم ایس ایف چوٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس چوٹی اجلاس کا مقصد دوسروں اپیل کرنا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ اور اس کے سنگم پر موجود لوگوں کو متحد ہونے اور تبدیلی کے لے ے ایک محرک بننے کے لے ے انسانی ہمدردی کی جگہ کا اشتراک کریں ۔اس موقع پر ایم ایس ایف نے ہیومینیٹریئرزم ان ساتھ ایشیا لانچ کرنے کابھی اعلان کیاگیا۔