صدرجمہوریہ نے کہاکہ سال2014میں شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے ہندوستانی عوام نے ووٹ دیاہے

,

   

لوک سبھا میں جملہ 30اور راجیہ سبھا میں 27نشستیں 26جولائی تک منعقد ہوں گیں۔ جولائی 5کے روز فینانس منسٹر نرملا سیتارامن اپنا بجٹ پیش کریں گیں۔

نئی دہلی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پارلیمنٹ کے تاریخی سنٹرل ہال میں خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کوئند نے کہاکہ حکومت مستحکم‘ محفوظ اور طاقتور ہندوستان کی تشکیل کی طرف گامزن ہے۔

صدر کوئند نے کہاکہ ہندوستان کی عوام نے ایک”واضح اکثریت“ دی ہے تاکہ سال2014میں شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کے عمل کو جاری رکھاجاسکے۔

سترویں لوک سبھا کی تشکیل کے بعد اپنے روایتی خطاب میں صدر جمہوریہ نے مزیدکہاکہ حکومت نے کسانوں اور چھوٹی کاروباریوں کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لئے ایک پنشن اسکیم شروع کی ہے۔

جمعرات کے روز راجیہ سبھا جو اجلاس ختم کردیاگیا تھا اس کو دوبارہ جمعہ کے روز مقرر وقت پر شروع کیاگیا

۔مذکورہ بجٹ اجلاس کے دوران پیر کے روز بھی بی جے پی کے نو منتخبہ اراکین پارلیمنٹ نے ’جئے شری رام‘ اور ’بھارت ماتا کی جئے‘

کے نعرے اس وقت لگائے جب نئے اراکین پارلیمنٹ لوک سبھا میں حلف لے رہے تھے جس کی قیادت وزیراعظم نریندر مودی اپنے نو منتخبہ 313 اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ قیادت کررہے ہیں۔

منگل کے روز بھی 222لیڈران نے حلف لیاتھا۔

چہارشنبہ کے روز راجستھان سے د و مرتبہ کے رکن پارلیمنٹ اوم برلا کو ایوان کا اسپیکر بنایاگیا۔

وہیں لوک سبھا میں منگل کے روز اپنی تقریر کے دوران یونین منسٹر رام داس اتھاولے نے کانگریس صدر راہول گاندھی کو ان کی 49ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی‘ وہیں ان کی آبائی سیٹ امیتھی پر شکست کے حوالے سے مذاق بھی اڑایا۔