صرف مودی کی قیادت پاکستان کی مہم جوئی روک سکتی ہے خاندانی سیاست سے حکومت نہیں چل سکتی : امیت شاہ

,

   

کلیا (اوڈیشہ) ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے عظیم اتحاد کو جو اپوزیشن پارٹیوں کا ہے ’’بے بس‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کی پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بھی اقتدار پر برقرار رہے گی اور صرف وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت پاکستان کی کسی بھی غلط مہم جوئی کا انسداد کرسکتی ہے۔ کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ چوتھی نسل برسراقتدار ہے لیکن ملک اب بھی غربت کے خلاف جنگ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول بابا کی چار پیڑھیاں برسراقتدار آ چکی ہیں لیکن کوئی فرق پیدا نہیں ہوا۔ انہوں نے بی جے پی کارکنوں سے ایک اجلاس میں جو ریاست اوڈیشہ کے ضلع کٹک میں منعقد کیا گیا تھا، یہ تبصرہ کیا۔ پرینکا گاندھی نے کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری انچارج برائے پارٹی امور مشرقی یوپی مقرر کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ خاندانی سیاست عوام کی خدمت نہیں کرسکتی صرف مجبور (بے بس) حکومت فراہم کرسکتی ہے۔ انہوں نے 2G اسکام کا حوالہ دیتے ہوئے جو کانگریس زیرقیادت یو پی اے حکومت کی دوسری میعاد کا پیچھا کررہا ہے، امیت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی چاہتی ہیکہ زیادہ سے زیادہ کرپشن میں ملوث ہو۔ ’’3G ۔ پرینکا جی‘‘ میں کانگریس ملوث ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2G اسکام 12 لاکھ کروڑ روپئے کا تھا اور 2G اسکام اس کی ایک تہائی مالیت کا تھا جس سے آپ موجودہ اسکام مالیت کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور برسراقتدار ترنمول کانگریس نے ہاتھ ملالیا ہے کیونکہ یہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ راہول گاندھی یہاں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے آئے تھے لیکن ان کا مغربی بنگال میں چیف منسٹر ممتابنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے سلسلہ میں تنازعہ پیدا ہوگیا۔