ضلع میدک میں درجہ حرارت 13.8ڈگری درج

   

حیدرآباد۔8نومبر (یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں ہفتہ تک موسم خشک رہے گا۔اپنی رپورٹ میں اس نے کہا کہ آئندہ دو دنوں کے دوران موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں تلنگانہ میں موسم خشک رہا۔ ریاست میں اقل ترین درجہ حرارت 13.8ڈگری سلسیس پیر اورمنگل کی درمیان شب ضلع میدک میں درج کیاگیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے ریاست میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے ۔