طلبہ میں شعور بیداری کیلئے اے آئی سی سی کی تحریک

   

مہیش کمار گوڑ نے پوسٹر جاری کیا
حیدرآباد ۔25 ۔ جون (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے خیریت آباد ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ طلبہ کی گونج پروگرام میں حصہ لیا ۔ اس پروگرام کا مقصد کانگریس پارٹی کے نظریات اور مرکزی حکومت کی ناکامیوں سے طلبہ برادری کو واقف کرانا ہے۔ کانگریس پارٹی کو طلبہ سے قریب کرنے کیلئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے اس پروگرام کی تجویز پیش کی ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں یہ پروگرامس منعقد کئے جائیں گے جن میں معیاری تعلیم ، روزگار کے مواقع ، امتحانی سسٹم کو شفاف بنانے اور نوجوانوں کے تابناک مستقبل جیسے امور پر اظہار خیال کیا جائے گا۔ مہیش کمار گوڑ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت انہیں تعلیمی نظام کو تباہ کردیا ہے ۔ نیٹ اور دیگر امتحانی پرچہ جات کا افشاء عمل میں ایا جس کے نتیجہ میں لاکھوں طلبہ کے مستقبل پر اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہے اور انہیں ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کرنا چاہئے ۔ صدر خیریت آباد ضلع کانگریس کمیٹی ایم روہت مدیراج نے کہا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نوجوانوں کو باشعور بنانے کی مہم پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس تحریک میں بڑی تعداد میں حصہ لیں۔ تحریک میں شمولیت کیلئے مس کال نمبر جاری کیا گیا۔1/k/m/b