طلبہ کو ٹی بی سے متعلق احتیاطی تدابیر کا مشورہ

   

مٹ پلی۔/24 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم مٹ پلی میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالحکیم کی جانب سے طلباء کو ٹی بی ( دق ) سے متعلق جانکاری و احتیاطی تدابیر فراہم کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء مدرسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرتے رہیں۔ صحت کے تعلق سے تھوڑی سی لاپرواہی آگے چل کر نقصاندہ ہوسکتی ہے۔ کسی بھی مرض کے ابتدائی مرحلہ پر علاج کے ذریعہ قابو پانا آسان ہوسکتا ہے۔ ٹی بی ( دق ) مرض ابتدائی علامتوں کھانسی کے ساتھ بلغم نکلنا، جسم میں بخار کی کیفیت پائے جانا، وزن میں کمی ہونا وغیرہ یہ تین علامتیں ہیں اس کے متعلق ہم باشعور ہونا چاہیئے اور ہم اپنے متعلقین کی مدد کرتے ہوئے صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دہانی کرنی چاہیئے۔ اس موقع پر طبی عملہ ای سنیتا ( اے این ایم ) کے گوتمی ( فارما سسٹ ) کے علاوہ تعلیمی عملہ صدر معلمہ محترمہ کنکا تارا ، شیخ فیاض احمد، محمد عبدالعزیز، مظہر سلطانہ، فردوس فیروزہ، بھاگیہ لکشمی ، امت الزکی اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا۔