ظہیرآباد ویج مارکیٹ کی ملگیات کی حوالگی کا مسئلہ تعطل کا شکار

   

ظہیرآباد2/ اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد بلدی حدود میں نو تعمیر شدہ انٹی گریٹیڈ ویج مارکٹ شاپنگ کامپلکس ملگیات دوکانات کا معاملہ کی الاٹ تعطل کے شکار ہوگیا ہے ۔ سابق بی آریس حکومت میں سابق ریاستی وزیر ٹی ہریش راو کی کامیاب مساعی سے ترکاری فروش اور ویگر تجارتی بیروزگار افراد کیلئے شاپنگ کامپلکس کی ملگیات تعمیر ہوئی لیکن دو سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ابھی تک ملگیات الاٹ ہونے کے باوجود کنٹراکٹر کی مابقی بلس رقم کی عدم ادائیگی سے ملگیات الاٹ نہیں کیا گیا مابقی.50 5 کڑوڑں روپیوں کی رقم وقت پر اجرائی نہ ہونے سے کامپلکس کی ملگیات کو کرایہ داروں کی حوالگی کرنے میں سخت دشواریاں ہورہی ہے ۔ استفادہ کندگان نے ملگیات کی حوالگی اور مابقی زیر التوا بلس کی فوری منظوری دینے ریاستی حکومت ضلع کلکٹر سنگاریڈی سے اس خصوص میں فوری کاروائی کرتے ہوئے جئے جئے کنٹراکٹر کی بقایہ بلس کی فوری اجرائی عمل میں لاتے ہوئے الاٹ شدہ مستحقین میں فوری ملگیات الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا عوام نے کہا کہ کانگریس حکومت کے اقتدار میں آئے دو سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ملگیات کی حوالگی کا مسئلہ جوں کاتوں برقرار ہے ۔انہوں نے فوری ملگیات کی حوالگی کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاج کا انتباہ دیا۔