عآپ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اڈانی کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی مانگ کی

,

   

اڈانی انٹر پرائزس لمٹیڈ چیرمن گوتم اڈانی کے خلاف شدید لفظی حملہ انجام دیتے ہوئے مذکورہ اے اے پی لیڈر نے کہاکہ اڈانی کے ”جھوٹ اور دھوکے کا پہاڑ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے ہیں“۔


نئی دہلی۔عام آدمی پارٹی ایم پی سنجے سنگھ نے جمعرات کے روم کہاکہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب تحریر کیاہے اور صنعت کار گوتم اڈانی کاپاسپور ٹ ضبط کرنے کی مانگ کی ہے۔

سنگھ نے اے این ائی کو بتایاکہ”میں نے وزیراعظم‘ ای ڈی او رسی بی ائی کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے اڈانی کاپاسپورٹ ضبط کرنے کی مانگ کی ہے‘ ورنہ دوسرے صنعت کارو ں اور دولت مندوں کی طرح ملک کے فرار ہوگیا تو ملک کی عوام کے ہاتھ کچھ نہیں لگے گا“۔

اڈانی انٹر پرائزس لمٹیڈ چیرمن گوتم اڈانی کے خلاف شدید لفظی حملہ انجام دیتے ہوئے مذکورہ اے اے پی لیڈر نے کہاکہ اڈانی کے ”جھوٹ اور دھوکے کا پہاڑ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئے ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اڈانی کے جھوٹ اوردھوکہ کا پہاڑ تاش کے پتوں کی طرح بکھررہا ہے۔ ملک کے کروڑ ہا سرمایہ کار پریشان ہیں۔جنھوں نے ایل ائی سی‘ او رایس بی ائی کیونکہ ان دونوں نے کروڑ ہاروپیوں کا قرض دیاہے۔

وزیراعظم کوآگے آنا چاہئے اور اس مسلئے پر بات کرنا ہوگا۔ فینانس منسٹر کو کہنا چاہئے کہ آر بی ائی‘ ای ڈی‘ سی بی ائی کام کررہے ہیں۔ حکومت اتنی بڑی بدعنوانی پرخاموش کیوں ہے؟ایف پی او محض ایک شروعات ہے‘ جھو ٹ کا پہاڑگرے گا“۔

سنگھ نے راجیہ سبھا چیرمن جگدیپ دھنکر کو اڈانی گروپ کے خلاف معاشی بے قاعدگیوں اور دھوکہ دہی کے الزامات پر بحث کے لئے نوٹس دیا ہے۔ رول267کے تحت نوٹس پیش کرتے ہوئے سنگھ نے ذکر کیاکہ شیئر س میں چھیڑ چھاڑ‘ مالی بے قاعدگیاں اور دھوکہ دہی ’اڈانی گروپ‘ کی بڑے پیمانے پر منظرعام میں ائی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”الزامات کافی سنگین ہیں کیونکہ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا(ایل ائی سی) کے پاس اڈانی گروپس کے 81ہزار کروڑ کے اسٹاکس ہیں جس میں 16580کروڑ کانقصان ہوا ہے“۔ہنڈین برگ ریسرچ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے نوٹس میں کہاکہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی ائی) کے بشمول ملک کے پبلک سیکٹر بینکوں کا کروڑ ہاروپیہ داؤ پرلگاہوا ہے کیونکہ اڈانی گروپ فی الحال 2.2لاکھ کروڑ کے قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔

نوٹس میں کہاگیاہے کہ ”رپورٹ کے بموجب اڈانی گروپ کی سات فہرست کمپنیوں کا85فیصد سے زیادہ کاجائزہ لیاگیاہے۔ ان کمپنیوں نے اپنے شیئرس رکھا کر قرضے لئے ہیں۔اڈانی کے خاندان اور ان کے گروپ عہدیداروں کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے ہیں“۔

انہوں نے مزید کہاکہ کئی سرکاری ادارے بشمول ایل ائی سی‘ او رایس بی ائی اڈانی گروپ میں منی لانڈرنگ اور ٹیکس ادا کرنے والوں کی دولت چرانے جیسے سنگین جرائم میں کردار ادا کرنے کی جانکاری رکھنے کے باوجود اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیاہے کہ یہا ں تک اڈانی انٹرپرائزس کو2000کروڑ روپئے کے ایف پی اوکی گرانٹ او رایس ای بی ائی کی تحقیقات کے بغیر سرمایہ کاروں کو پیسے کی مانگ کی منظوری بھی وسیع ترمعاشی ناانصافی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔