عادل آباد میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

   

عادل آباد ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ کے پیش نظر مستقر عادل آباد میں ایم ایل اے کیمپ آفس پر ٹی آر ایس پارٹی ضلع صدر جوگور رامنا کی قیادت میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں سب سے پہلے صدرنشین مجلس بلدیہ مسٹر جوگو پرمیندر نے اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے نوجوانوں کو اس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کا مشورہ دیا ۔ وہیں عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا نے عادل آباد عوام کی جانب سے مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔ تقریباً دو سو افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں خون کا عطیہ دینے کے خواہشمند دیکھے گئے ۔ ضلع عادل آباد میں مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ تقریب کا سہ روزہ اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس میں ایک روز قبل مستقر عادل آباد کے RIMS دواخانہ میں فروٹ کی تقسیم اور کھانا کھلایا گیا ۔ آج دوسرے دن خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جبکہ 22 فروری کو تمام مذاہب کے ذمہ داروں کی جانب سے اجتماعی دعاء کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس تقریب میں نائب صدر مجلس بلدیہ مسٹر ظہیر رمضانی ، سید ساجد الدین ، یونس اکبانی ، اطہر اللہ خان ، عتیق الرحمن، محمد ظہور الدین ، سلیم پاشاہ ، ٹاون کمیٹی جنرل سکریٹری محمد اشرف علی ، بلدیہ کونسلرز ، منڈل صدور و دیگر مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔