عادل آباد کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 43.3ڈگری سلسیس درج

   

حیدرآباد 30مارچ(یواین آئی)تلنگانہ میں روزبروزدرجہ حرارت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے ۔متحدہ ضلع عادل آباد گرمی کی لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں درجہ حرارت 40ڈگری سلسئیس سے تجاوز کرگیا ہے ۔صبح 9بجے سے ہی دھوپ کی شدت اور چبھن دیکھی جارہی ہے اورلوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔ضلع کے کئی علاقوں میں مارچ میں ہی درجہ حرارت 43.3ڈگری سلسیس درج کیاجارہا ہے ۔محکمہ موسمیات نے اسی دوران آصف آباد،نرمل، منچریال کیلئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ شام 6بجے تک بھی گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے ۔شدید گرمی کی وجہ سے زرعی سرگرمیاں بھی متاثر ہر کر رہ گئی ہیں۔عادل آباد ضلع مستقر میں درجہ حرارت 43.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔کومرم بھیم آصف آباد میں 43.8ڈگری سلسیس،نرمل ضلع کے نرساپور میں 42.3ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا ہے ۔منچریال ضلع کے کونڈاپورعلاقہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس درج کیاجارہا ہے ۔