عازمین حج کو اخراجات کی دوسری قسط ادا کرنے 28 مارچ تک مہلت

   

حیدرآباد 22 ۔ مارچ (سیاست نیوز) حج 2024 کے عازمین کو سفری اخراجات کی دوسری قسط ادا کرنے کی تاریخ میں 28 مارچ تک توسیع کی گئی ہے ۔ سی ای او لیاقت علی آفاقی نے ریاستی حج کمیٹیوں کو سرکولر جاری کرکے بتایا کہ حج 2024 کے منتخب عازمین کو دوسری قسط کے 1.7 لاکھ روپئے ادا کرنے ہیں۔ ابتداء میں 10 مارچ تک مہلت تھی جسے 18 مارچ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 4886 عازمین نے ابھی تک دوسری قسط کی رقم ایک لاکھ 70 ہزار جمع نہیں کئے ہیں۔ ایسے عازمین کو دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے 28 مارچ تک مہلت دی جاتی ہے ۔ یہ رقم آن لائین یا آف لائین حج کمیٹی آف انڈیا کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کی جاسکتی ہے۔ مقررہ مدت میں دوسری قسط کی عدم ادائیگی پر حج کیلئے انتخاب منسوخ کردیا جائے گا ۔ 1