عالیہ ، سونم ، بپاسا باسو اورگوہر خان کا پہلا مدرزڈے

   

ممبئی ۔ دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر بچے آج خدا کے اس تحفے کو شکر ادا کرتے ہوئے اپنی ماؤں سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ میں بھی کئی اداکارائیں ماں بننے کے بعد پہلی مرتبہ مدرز ڈے منا رہی ہیں۔ مدرز ڈے 2023ء سونم کپور، عالیہ بھٹ، کاجل اگروال، بپاشا باسو اورگوہر خان کے لیے خاص ہے کیونکہ یہ اداکارائیں پچھلے ایک سال میں ماں بنی۔ بالی ووڈاداکارہ گوہر خان اور زید دربارکے یہاں 10 مئی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اورکرن سنگھ کے یہاں گزشتہ سال 12 نومبر کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔ 2018ء میں شادی کرنے والی اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کے ہاں 4 سال بعد 2022 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔ اداکارہ کاجل اگروال اور ان کے شوہر گوتم 19 اپریل 2022ء کو بیٹے کے والدین بنے تھے۔ علاوہ ازیں اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی گزشتہ سال نومبر میں بیٹی کے والدین بنے تھے۔