عالیہ بھٹ کا نیا انداز ،مداح حیران

   

ممبئی ۔بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک مرتبہ پھر منفرد انداز اپنا کر لوگوں کی توجہ اپنی طرف کروالی ہے ۔اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مردوں کا تھری پیس سوٹ پہن کر اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق 30 سالہ عالیہ بھٹ نے مشہور غیرملکی برانڈ کے سوٹ کا انتخاب کیا ہے۔اداکارہ کی پوسٹ پر تعریف کرنے والوں میں فلم انڈسٹری کی شخصیات بھی شامل ہیں۔ان دنوں عالیہ بھٹ آئی پی ایل کے دوران جیو سینما پر متعدد اشتہاروں میں نظرآرہی ہیں ۔جہاں تک فلموں کا تعلق ہے عالیہ اس محاذپر ابھی جلد پردے پر نظر نہیں آئیں گی۔