عام آدمی پارٹی کا پولیس پر زور‘ جامعہ فائرینگ میں انوراگ ٹھاکر کے رول کی جانچ کریں

,

   

نئی دہلی۔مذکورہ عام آدمی پارٹی نے جمعہ کے روز دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹانئک کوایک تحریری مکتوب ارسال کرتے ہوئے مانگ کررہی ہے کہ جامعہ فائرینگ میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکرکے مبینہ رول کی جانچ کرے اور ایف ائی آر میں ان کا نام بھی شامل کرے۔

مذکورہ مکتوب میں عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ دیسی ساختہ پستول سے جامعہ کے طالب علم پر جس نوجوان نے فائیرنگ کی ہے وہ ”ٹھاکر سے متاثرہوا ہے“۔لیٹر میں کہاگیا ہے کہ ”چند دن قبل ٹھاکر کی جانب سے دئے گئے بیان کے بعد یہ کاروائی ایک کرونالوجی کا حصہ ہے“

مذکورہ پارٹی نے الزام عائد کیاہے کہ فائرینگ کا جو واقعہ پیش آیا ہے وہ ٹھاکر کی ایماء پر کیاگیا کام ہے اور چنانچہ ”اس معاملے میں ایک ایف ائی آر میں ٹھاکر کا نام بھی شامل کیاجاناچاہئے“۔

جمعرات کے روز جامعہ کے علاقے میں مخالف سی اے اے مظاہرین پر گولی چلانے جو واقعہ پیش آیا ہے اس سے چند دن قبل ہی ہے کہ ایک ویڈیوکلپ سوشیل میڈیاپر وائیرل ہوئی تھی جس میں بی جے پی کے ایک جلسہ عام میں ٹھاکر کو ”گولی ماروسالوں کو“ نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی دعوی کررہی ہے کہ ”ہمیں پریشانی ہے کہ مذکورہ گولی چلنے کا جو واقعہ ہے وہ دہلی اسمبلی الیکشن کو درہم برہم کرنے کی ایک سازش کا حصہ ہے“۔ دہلی اسمبلی الیکشن میں 8فبروری کے روز رائے دہی مقرر ہے