عام آدمی کے دلوں پر بجلی پانی کا قبضہ کجریوال نے تیسری مرتبہ مخالفین پر چلائی جھاڑو

,

   

عام آدمی پارٹی نے پانچ سالوں میں جو کام کیاہے اس پر اپنی توجہہ مرکوز کی وہیں بی جے پی نے مخالف سی اے اے احتجاج کو موضوع بنایا۔

جیسے ہی منگل کے روز دہلی کے الیکشن کے نتائج برآمد ہوئے یہ واضح ہوگیاہے پھر ایک مرتبہ اروند کجریوال بھاری اکثریت سے دہلی میں حکومت کی تشکیل عمل میں لانے جارہے ہیں

نئی دہلی۔ مذکورہ عام آدمی پارٹی نے اتوارکے روز دہلی میں منعقد ہونے والے اسمبلی الیکشن میں پھر ایک مرتبہ بھاری اکثریت سے جیت حاصل کرتے ہوئے 60سے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کی مگر پانچ سال قبل 67سیٹوں پر جو جیت حاصل کی تھی

اس مرتبہ کی جیت اس سے کچھ کم تھی‘ جس کے بعد پارٹی کے سب سے بڑے لیڈر تیسری مرتبہ چیف منسٹر کا حلف لینے کی تیاری میں آگئے ہیں۔

مذکورہ بی جے پی جس نے 8فبروری کو منعقد ہونے والے انتخابات کے آخری دوہفتوں میں اپنی پوری طاقت لگادی تھی اس مرتبہ دوہرے نمبر تک رسائی میں بھی ناکام رہی ہے‘

اس نے سال2015کے مقابلے کچھ سیٹوں پرجیت حاصل کی اور اپنا ووٹ شیئر بھی بڑھایا۔ اور کانگریس نے 2015کے اپنے مظاہرے کو دوہراتے ہوئے ایک سیٹ پر بھی جیت حاصل نہیں کرسکی۔

سال2015میں بی جے پی کو 32.3فیصد ووٹ شیئر ملا تھا اور مذکورہ عآپ کو 54.3فیصد ووٹ ملے جبکہ کانگریس کو9.7 فیصد ووٹ ہی مل سکتے تھے۔

منگل کے روز رونما ہونے والے نتائج کی تفصیلات کے مطابق مذکورہ عآپ کو 53.64فیصد جبکہ بی جے پی کو38.43فیصد اور کانگریس کو4.27فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

جیت حاصل کرنے والے بڑے ناموں میں اروند کجریوال کے بعد منیش سیسوڈیا‘ راگھو چڈھا‘ آتشی‘ گوپال رائے کے نام شامل ہیں