عتیق احمد کا شوٹر بالی پنڈت گرفتار

   

الٰہ آباد : یوپی کے الٰہ آباد یعنی پریاگ راج پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ پریاگ راج پولس نے مافیا عتیق احمد گینگ کے شوٹر بالی پنڈت اور مفرور شائستہ پروین کے خاص مددگار کو گرفتار کیا ہے۔ بلی پنڈت ایک ہسٹری شیٹر ہے اور عتیق کے جیل جانے کے بعد شائستہ پروین کے ساتھ سائے کی طرح رہتا تھا۔ امیش پال قتل کیس سے قبل عتیق کی بیوی شائستہ نے بھی بلی پنڈت سے ملاقات کی تھی جس کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔معلومات کے مطابق بلی پنڈت کو خلد آباد تھانہ علاقہ کے چکیا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ قتل سے پہلے امیش پال شائستہ کے گھر بھی گیا تھا۔ ایسے میں پریاگ راج پولیس اب مفرور شائستہ پروین کے تعلق سے بالی پنڈت سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ بالی سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس ٹیم شائستہ کے ممکنہ ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارنے والی ہے۔ گرفتار بالی پنڈت عتیق گینگ کا شارپ شوٹر تھا۔ اس کیخلاف کئی مقدمات درج ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو وہ اپنے بیگ میں بم بھر کر کوئی جرم کرنے جا رہا تھا۔ پھر پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ پولیس نے اسے خلد آباد کے علاقے سے اس کے بیگ میں رکھے 10 بموں کے ساتھ گرفتار کیا۔