عتیق احمد کی رہائش گاہ پر سی بی آئی دھاوے

,

   

لکھنؤ ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے محروس سابق لیڈر عتیق احمد کی پریاگ راج (الہ آباد) رہائش گاہ پر سی بی آئی نے دھاوے کئے۔ یہ دھاوے عتیق احمد اور دیگر 17 کو ریئل اسٹیٹ ڈیلر پر حملے اور مبینہ اغواء کیس میں ماخوذ کرنے کے ایک ماہ بعد کئے گئے ہیں۔ ریئل اسٹیٹ ڈیلر کو مبینہ طور پر ڈرا دھمکا کر اس کا بزنس ملزم کے حوالے کرنے کیلئے مجبور کیا گیا تھا۔