عجیب لوگ ہیں سایہ تلاش کرتے ہیں۔ ویڈیو

,

   

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسدالدین اویسی نے تین طلاق پر بی جے پی کو چیالنج کیاتھا‘ اس کاقانون بنادیاگیا‘ ارٹیکل 370پر چیالنج کیاتھا جس کو ہٹادیاگیا‘ اور اب ایودھیاتنازعہ پر چیالنج کررہے ہیں‘ اسی سلسلہ کی کڑی تو ایودھیا تنازعہ پر چیالنج نہیں ہے؟‘

YouTube video

حیدرآباد۔ پچھلے چھ سالوں میں ملک کے حالات جس تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہے ہیں اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔فرقہ پرستی بام عروج پر ہے‘ اور گائے‘ بیف‘ٹوپی‘ نماز اور مسجد کے نام پر مسلمانوں کا مسلسل نشانہ بنایاجارہا ہے۔

ہجومی تشدد میں بے قصور‘ نہتے‘ مظلوم مسلمانوں کو ہلاک کیاجارہا ہے۔ ہجومی تشدد کے دوران چوری کے شبہ میں گھیرے گئے مسلمانوں کو ’جئے شری رام‘ کانعرہ لگانے پر مجبور کرنے کا ایک نیا طریقہ فرقہ پرستوں نے متعارف کروایاہے۔

ایسے کئی ویڈیوز سوشیل میڈیاپر گشت کررہے ہیں جس میں مسلم نوجوانوں کو روک کر‘ گھیر کر انہیں ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیاجارہا ہے اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی جارہی ہے۔

ان ویڈیوز کو وائیرل کرنے کا مقصد مسلمانوں میں خوف او ردہشت پیدا کرنا ہے اور انہیں احساس دلانے کی کوشش کرنا ہے کہ وہ دوسرے درجہ کے شہری بنے ہوئے ہیں۔

حالانکہ نریندر مودی کی مرکز میں زیراقتدار حکومت کی دوسری معیاد میں وزیراعظم نریندر مودی نے ’سب کا ساتھ‘ سب کا وکاس‘ کے ساتھ ’سب کا وشواس‘ کا نعرہ بھی جوڑ دیاہے مگر ایسا لگ رہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی سے بھی فرقہ پرست طاقتیں بے خوف ہوکر اپنا کام انجام دے رہی ہیں۔

ویسے بی جے پی کے دور حکومت میں اس طرح کے واقعات تعجب خیز نہیں ہیں۔

کیونکہ جس طرح کی سیاست کو بی جے پی نے فروغ دیا ہے اس کی بنیاد مقصد ہی ملک کے اقلیتی طبقات کو دوسرے درجہ کے شہری کے طور پر پیش کرتے ہوئے ملک کے اکثریتی
طبقے کو ”ہندوتوا“ کے نام پر متحد کرنا ہے۔

ویسے بھی آر ایس ایس جس کی سیاسی تنظیم بی جے پی ہے اس کا ائیڈیا آف انڈیا ”ہندوتوا“ پر ہی مشتمل ہے۔ہندی‘ ہندو‘ ہندوستان‘ بھاگو مسلم پاکستان سے لے کر‘ آج کے دور میں چل رہے ’جئے شری رام‘ کے نعروں کے باوجود ہندوستانی مسلمانوں نے کبھی بھی ہندوستان کے ائین پر سے اپنا بھروسہ ختم نہیں کیا‘

آج بھی ہندوستان کا مسلمان اپنے وطن عزیز سے اتنی ہی محبت کرتا ہے جتنا مسلمانو ں کے اباؤ اجداد نے ’ریشمی رومال‘ تحریک کے وقت انگریزوں سے ہندوستان کو آزادی دلانے کی خاطر پھانسی کے پھندہ کو چوما تھا۔

لاکھوں کی تعداد میں علماؤں نے وطن عزیز(ہندوستان) کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔

تقسیم ہند کے بعد سے لے کر مظفر نگر 2013کے ہولناک فرقہ ورانہ فسادات میں اپنا سب کچھ لٹ جانے کے بعد بھی مسلمانوں نے ہندوستان کے عدلیہ اور ائین پر سے اپنا بھروسہ ختم نہیں کیا۔

مرنے کے بعد بھی سرزمین ہند پر اپنے قبروں کی نشانیوں کے ذریعہ ہندوستان سے اپنی اٹوٹ محبت اور وابستگی پیش کی۔

میں سمجھتاہوں نہ صرف آر ایس ایس‘ بی جے پی بلکہ ہمارے نام نہا د قائدین بھی مسلمانوں کی تباہی میں برابر کے ذمہ داری ہیں۔وقتا فوقتا فرقہ وارنہ نعروں کے ذریعہ مسلم ووٹ بینک کی تشکیل کی خاطر مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور ملک کی اکثریتی طبقے کو متحدکرنے میں ایسے قائدین نے اہم رول ادا کیاہے۔

ہندوستان کی ہر ریاست میں ایک مسلم خاندان کی سیاسی اجارہ داری نے مسلمانوں کے حاشیہ پر لاکر کھڑا کردیا۔ سال2014کے پارلیمانی انتخابات کے بعد جس طرح کے فیصلے مرکز میں نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت نے لئے ہیں اس سے کا پس منظر نہایت خطرناک ہے۔

YouTube video

پہلی معیاد میں نوٹ بندی جبکہ دوسری معیادمیں تین طلاق (طلاق ثلاثہ) کے خلاف مسلم ویمنس (پروٹکشن آف میریج) ایکٹ بل‘ پھر ارٹیکل 370کی برخواستگی کے ذریعہ ریاست جموں کشمیر سے اس کا خصوصی درجہ ختم کردینے والا اقدام نہایت تشویش ناک ہے۔

مودی حکومت نے اپنی دوسری معیادکے پہلے مانسون سیشن میں جس طریقے سے بل منظور کئے ہیں اس سے ان کی منشاء صاف طور پر دیکھائی دیتی ہے۔

ارٹیکل 370کی برخواستگی کے بعد سے مسلسل ایک بات سوشیل میڈیاپر وائیرل ہورہا ہے جس میں کہاجارہا ہے کہ صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسدالدین اویسی نے تین طلاق پر بی جے پی کو چیالنج کیاتھا‘

اس کاقانون بنادیاگیا‘ ارٹیکل 370پر چیالنج کیاتھا جس کو ہٹادیاگیا‘ اور اب ایودھیاتنازعہ پر چیالنج کررہے ہیں‘ اسی سلسلہ کی کڑی تو ایودھیا تنازعہ پر چیالنج نہیں ہے؟

‘۔ سابق میں اے ائی ایم ائی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی سابق میں کی گئی تقاریر اور ویڈیو کلپس بھی سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہی ہیں جس میں وہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ ”ہم کسی بھی صورت میں شرعیت میں مداخلت کی مودی حکومت کو اجازت نہیں دیں گے“۔

https://www.youtube.com/watch?v=lVmSeugLKwo

اے بی پی نیوز کا ایک ویڈیو جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’ارٹیکل 370کبھی ختم نہیں کیاجاسکتا‘سوشیل میڈیاپر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔

لوگ سوال کررہے ہیں کہ اگر جن چیزوں اور قوانین پر اے ائی ایم ائی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کو چیالنج کیاہے‘

YouTube video

اس پر قانون بنانے میں مودی حکومت کامیاب ہوئی ہے تو کیا آنے والے دنوں میں مرکز کی زیرقیادت مودی حکومت ایودھیا تنازعہ پر بھی ٹھیک اسی انداز میں کام کرے گا جیسا کہ تین طلاق او رارٹیکل 370پر کام کیاہے۔

کہیں ایسا تو نہیں کہ مسلمان اس شعر کی طرح ہوجائیں

لگا کے آگ درختوں کو خود ہی ہاتھوں سے‘
عجیب لوگ ہیں سایہ تلاش کرتے ہیں

 

zabiindian@gmail.com