عراقی قائد اختلافات بھلا کر عوام پر توجہ دیں‘ اقوام متحدہ

   

نیویارک ۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراقی قائد باہمی اختلافات بھلا کر عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں۔ عراق کے لیے عالمی تنظیم کے ایلچی نے سلامی کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ عراق میں حکومت بنانے کی کوششیں ٹھپ ہو گئی ہیں۔ تمام جماعتیں اس وقت صرف اپنی سیاست چمکانے کے لیے فکر مند ہیں۔