عراق اورامریکہ کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے کا عزم

   

بغداد ،20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراق اور امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزائم کا ظہار کیا ہے ۔ عراق کے وزیر اعظم عبد المہدی کے دفتر نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ مسٹر مہدی اور امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کے درمیان فون پر بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ مسٹر مہدی اور مسٹر پینس نے دونوں ممالک کے لوگوں کے مفادات کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے باہمی شراکت داری کو فروغ دینے اور دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خاتمے کی عراق حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا۔
دفتر نے اگرچہ یہ نہیں بتایا کہ یہ بات چیت کب ہوئی۔

چین کی کمپنی عراق میں مونو ریل بنائے گی
بغداد 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کی ایک کمپنی عراق کے شہر نجف میں مونو ریل بنائے گی۔یہاں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق نجف حکومت سرمایہ کاری کمیشن نے اس سلسلہ میں منگل کو چین کی کمپنی کے ساتھ ابتدائی معاہدے پر دستخط کئے ۔ کمیشن کے سربراہ دیرگم کے کو نے ہانگ کانگ کی کمپنی کے ساتھ شہر میں مونو ریل تیار کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ چینی کمپنی اور سرمایہ کاری کمیشن کے درمیان اس منصوبے کا تفصیلات اور اسے پورا کرنے میں کمپنی کی صلاحیت کے بارے میں گفت و شنید کے بعد رضامندی معاہدہ پر دستخط کئے گئے تھے ۔