عراق میں سعودی قونصل خانہ کی کشادگی

   

بغداد ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب تقریباً 30 سال میں پہلی مرتبہ بغداد میں اپنا قونصل خانہ جمعہ کو دوبارہ کھول رہا ہے اور عراق کیلئے ایک بلین امریکی ڈالر کے امدادی پیاکیج کا اعلان کیا۔ یہ دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان روابط میں بہتری کی علامت ہے۔ ان کے تعلقات برسہابرس کشیدہ رہے۔ قونصل خانہ جہاں سے عراقیوں کو ویزے جاری کئے جائیں گے ، بغداد کے ہائی سیکوریٹی والے گرین زون میں ہوگا۔