عراق میں عید کی تعطیلات کرفیو کی نذر

   

بغداد۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) عراق کی حکومت نے کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کے خطرے کے پیش نظرآئندہ اتوار سے جمعرات تک عیدالفطر کی تعطیلات کیدوران ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے۔عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کابینہ کیاجلاس کے دوران کہا کہ ان کی حکومت ملک کو درپیش سیکیورٹی، اقتصادی اور صحت سمیت تمام چیلنجز کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔انہوں میں عراق میں جاری اقتصادی بحران اور کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صحت کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں عراق میں پارلیمانی کرائسز سیل کی جانب سے وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے عید کے ایام میں ملک بھر میں کرفیو کے نافذ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب عراق میں کرونا کے 150 نئیمعاملات سامنے آئے تھے۔ ان میں سے 120 معاملات صرف بغداد سے سامنے آئے ہیں۔